نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدہ سنبھال لیا

 ایمسٹرڈیم(آئی این پی ) نیدرلینڈز میں پاکستان کے نئے سفیر سید حیدر شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سید حیدر شاہ نیدرلینڈز میں پاکستان کے 23 ویں سفیر ہیں، انہوں نے 1995 میں وزارتِ خارجہ میں سروس کا آغاز کیا۔وہ امریکا، بھارت اور نیپال میں بھی سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔