اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان پاور ڈویژن نے یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں25 فیصد اضافے متعلق خبر کی تردید کردی۔ ترجمان پاورڈویژن کاجاری وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی یا اضافے کا تعین نیپرا باقاعدہ سماعت کے بعد کرتا ہے اور 25 فیصد اضافے کی کوئی بھی پٹیشن نیپرا میں زیر سماعت نہیں۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق خبردرست نہیں ۔