رجب بٹ کی پہلی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں، وجہ سامنے آگئی!

رجب بٹ کی پہلی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں، وجہ سامنے آگئی!

 یوٹیوبر رجب بٹ اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل مداحوں سے کی گئی ایک درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

رجب بٹ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی فلم ضرور دیکھیں اور ٹکٹ و پاپ کارن کے لیے ابھی سے ایک سے دو ہزار روپے بچانا شروع کردیں۔یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ جس طرح مداحوں نے یوٹیوب پر ان کے لیے ریکارڈ قائم کیے، وہ چاہتے ہیں کہ سینما گھروں میں بھی فلم کو اسی طرح کا ردعمل ملے۔ انہوں نے اپنی فلم کو مکمل فیملی انٹرٹینر بھی قرار دیا۔رجب بٹ کی اس درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ متعدد صارفین نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے فلم نہ دیکھنے کا اعلان بھی کردیا۔واضح رہے کہ رجب بٹ کی ایکشن کامیڈی فلم کی ہدایتکاری سید فیصل بخاری کر رہے ہیں جبکہ فلم کی شوٹنگ پنجاب میں جاری ہے۔