پٹرول 3 روپے 63 پیسے سستا، ڈیزل 31 پیسے مہنگا

 پٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے ،ڈیزل کی 396 روپے 96 پیسے مقرر
 اسلام آباد (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی قیمت 390 روپے 23 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی،قیمتوں میں ردوبدل آج جمعہ کے لئے کیا گیا ہے۔