9جرائم پیشہ ملزم گرفتار، منشیات ،پتنگیں،ڈور ،اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف کارروائیوں میں 9جرائم پیشہ ملزم گرفتار، بھارتی منشیات ،پتنگیں اسلحہ کرلیاگیا۔ ہربنس پورہ پولیس نے دوران پٹرولنگ 5 ملزموں ساجد، فرحان، زاہد، رمضان وغیرہ کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو چرس، 3 پستول ، گولیاں،چوہنگ پولیس نے منشیات فروش شفیق اور ذیشان منظور کو سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش پر گرفتار کرکے 1کلو 320 گرام سے زائد چرس اور اسلحہ جبکہ شالیمار پولیس نے جی ٹی روڈ سے ڈینیئل مسیح کو قابوکرکے 700 پتنگیں جبکہ گڑھی شاہو پولیس نے کرم دین چوک سے علی کو گرفتار کرکے 60 پتنگیں اور ڈور کی چار چرخیاں برآمد کرلیں۔