یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب میں متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم سعودی حکام کی جانب سے ان حملوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان کے مطابق گروپ نے سعودی عرب میں تین فوجی کارروائیاں کیں، جن میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رابغ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ریفائنری کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، خمیس مشیط کے فوجی اڈے سمیت نجران اور جازان کے مختلف مقامات بھی کارروائیوں کا ہدف بنے۔حوثیوں کے یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ تاہم مبینہ حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی، اس لیے حملوں کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔