سعودی آرامکو کے سربراہ امین ناصر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تیل کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو چکے ہیں، جن کی دوبارہ بحالی میں دو سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
امین ناصر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی میں تقریباً 3 ارب بیرل کی کمی ہوئی ہے، جبکہ قلت پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ذخائر سے ایک ارب بیرل تیل پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف حکومتوں نے بھی عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زائد تیل جاری کیا۔آرامکو کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب خام تیل کی برآمد کے لیے اضافی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ بیرونِ ملک تیل ذخیرہ کرنے کی سہولتیں تلاش کرنے پر بھی کام جاری ہے۔