معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی ممبئی میں 6دہائیاں مکمل

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے حال ہی میں اپنے شوہر، معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی زندگی کے ماضی کے کئی تلخ واقعات بیان کیے ہیں۔81سالہ جاوید اختر کو ممبئی میں قیام کرتے ہوئے 6 دہائیاں مکمل ہو گئیں۔اس موقع پر 76 سالہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نغمہ نگار کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے شہرت حاصل کرنے سے قبل ان کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کو یاد کیا ہے۔شبانہ اعظمی نے جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 4 اکتوبر 1964 کو وہ ایک ایسا 19 سالہ نوجوان تھا جس کی جیب تقریبا ًخالی تھی اور 4 اکتوبر 2026 کو کئی دہائیوں بعد اب اس کی زندگی ایسی ہے جس نے بھارت کو یادگار ترین الفاظ میں سے کچھ دیے ہیں، یہ جاوید اختر کی کہانی ہے۔