لاہور (آئی این پی )آذربائیجانی خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مبینہ سہولت کاری کی ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرسکا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دے دی