سونا1200روپے مہنگا‘4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے تولہ ہوگیا

کراچی(آئی این پی )عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔