سونے کی قیمت بڑھ گئی ،فی تولہ 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 96 ہزار 762روپے کا ہوگیا

کراچی(خصوصی رپورٹ) ایران امریکہ متوقع ڈیل کے باعث دو روز میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فی تولہ سونا 19 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ  جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر سو نا فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 78 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 744 ڈالر کا ہوگیا ہے۔