صومالی قزاقوں کے قبضے سے باقی3پاکستانی بھی بازیاب

اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے   کہا  ہے کہ صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے جہاز پر سوار باقی تین پاکستانیوں کو بھی بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ہائی جیک ہونے والے جہاز ایم ٹی آنر 25 کے  پاکستانی عملے کے بقیہ 3 ارکان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔   انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عملے کے باقی تین ارکان عمران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف کو کامیابی سے بازیاب کرایا گیا اور یہ تینوں جبوتی میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ عدیس ابابا پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے بتایا کہ تینوں پاکستانی انشا اللہ ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی جانے والی پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان روانہ ہوں گے، 7 اکتوبر کو آمد متوقع ہے