شمالی کیرولائنا میں 300 سال پرانا قزاقوں کا جہاز دریافت

لاہور(نیٹ نیوز)شمالی کیرولائنا کے کیپ فیئر ریور میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک غیر معمولی دریافت کی ہے، جو ممکنہ طور پر 300 سال سے گمشدہ ہسپانوی جہاز کا ملبہ ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فورٹ اینڈرسن کے قریب زیرِ آب تحقیق کے دوران ماہرین کو لا فورچونا نامی ہسپانوی نجی جنگی جہاز کا ملبہ ملا ہے، جو 1748ء￿  میں کنگ جارج کی جنگ کے اختتام پر ایک حملے کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا۔یہ ملبہ برنز وِک ٹاؤن کے فورٹ اینڈرسن اسٹیٹ ہسٹورک سائٹ میں سالانہ گرمیوں کی تحقیق کے دوران ملا، جب ایک گریجویٹ طالب علم نے کیچڑ بھرے دریا کے فرش میں لکڑی کے ٹکڑے دیکھے۔ بعد ازاں منصوبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جیسن راوپ نے تصدیق کی کہ یہ ایک جہاز کا ملبہ ہے، جو غالباً لا فورچونا ہے۔ملبے سے حاصل شدہ لکڑی مونیٹری یا میکسیکن سائپرس درخت کی ہے، جو وسطی امریکا اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں پائے جاتے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جہاز ممکنہ طور پر اسپین کی کیریبین نوآبادیات میں تیار کیا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی علاقہ اس جگہ کے قریب ہے جہاں 1985ء￿  میں ایک غوطہ خور نے 18ویں صدی کا ایک توپ خانہ دریافت کیا تھا، جو غالباً لا فورچونا ہی سے تعلق رکھتا ہے۔