پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ اکارڈ پر عملدرآمد، جاری ہے، کشمیر ، فلسطین پر پاکستان کا دو ٹوک موقف دلیرانہ انداز میں پیش کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی‘آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے صومالیہ میں قزاقوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں میں سے چار افراد کو چھڑوا لیا گیا ہے وہ آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ شہید ہونے والے تین پاکستانیوں کے جسد خاکی بھی واپس لانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں‘دریں اثناء پریس میں اسحاق ڈار نے کہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی اور فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر دلیرانہ انداز میں دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ دورہ نیویارک کے دوران 5 روز میں روزانہ اوسطاً 12 ملاقاتیں ہوئیں، جن میں عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے نمائندوں سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیو یارک میں پاکستانی وفد کی سرگرمیاں معمول سے کہیں زیادہ رہیں اور وزیراعظم ایک ملاقات سے دوسری ملاقات تک مسلسل مصروف رہے