نانگا پربت سر کرنے والی غیر ملکی کوہ پیما لاپتا، ہلاکت کا خدشہ

لاہورّ(نیٹ نیوز)نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما لاپتا ہوگئی، جس کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔نانگا پربت کی مہم جوئی کرنے والی چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی سیاح خاتون کولاوشاوا کلارا ٹریکنگ کے دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے۔دیامر پولیس کے مطابق حادثہ آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا ہے۔ خاتون تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کیلئے کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔نانگا پربت کی مہم جوئی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو ٹریکنگ کے دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی سیاح خاتون کولا وشاوا کلارا  حادثے کے نتیجے میں ساتھیوں سے بچھڑ گئی ہے، دیامر پولیس نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ 4 بجے کے قریب پیش آیا ہے۔ کل ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی خاتون کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔دیامر پولیس کے مطابق حادثہ آکسیجن پھٹنے سے پیش آیا ہے تاہم دیامر پولیس نے غیر ملکی خاتون کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔کلارا اپنی ٹیم کے ہمراہ 15 جون کو شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر رہیں۔ 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئیں۔ ٹیم 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچی۔ کیمپ ون اور ٹو کے درمیان دورانِ ٹریکنگ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کلارا کی ٹیم کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کا کہنا ہے کہ چیک ری پبلک کی کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گریں، خاتون کوہ پیما کے ساتھیوں نے بیس کیمپ پر خاتون کی ہلاکت کی اطلاع دی۔اے ڈی سی کا کہنا ہے کہ جہاں خاتون کوہ پیما گری ہیں ان کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی، لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ریسکیو کا کام شروع کرنا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پہلے گیس سلینڈر پھٹنے سے خاتون کوہ پیما کی ہلاکت کی اطلاع تھی۔