شادی والے گھر آتشبازی ،سوشل میڈیا پر بم دھماکہ کی خبر وائرل

 ڈی پی او کا نوٹس ،موقع پر پہنچ کر کارروائی کا حکم، 2ملزم گرفتار ، مقدمہ درج 
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)شادی والے گھر کے باہر آتش بازی سوشل میڈیا پر بم دھماکہ کی خبر وائرل، ڈی پی او کا نوٹس ،موقع پر پہنچ کر معائنہ کرکے آتش بازی کرنے والوں کے خلافکارروائی کا حکم،2ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ رات تھانہ غلہ منڈی کی حدود صابر ٹاؤن گلی نمبر 4میں عابد حسین کی شادی پر بارات واپس آئی تو ساجدسرور اور 4نامعلوم افراد نے آتش بازی انار اور شرلیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت 2افراد معمولی زخمی ہوئے۔اس دوران سوشل میڈیا پر کسی نے بم دھماکے کی خبر وائر ل کردی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو بھی موقع پر پہنچے اور معائنہ کرکے آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ تھانہ غلہ منڈی پولیس نے بے دریغ آتش بازی کرنے پر عابد حسین ساجد  سروراور4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2ملزم گرفتارکرلئے۔