خانقاہ ڈوگراں :3 وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے، ایک زخمی

خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) خانقاہ ڈوگراں اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہو گیا۔ ایک ہی روز میں تین مختلف مقامات پر ڈاکوو?ں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔ بتایاگیایکہ چھینہ ورکاں روڈ پر ڈاکوو?ں نے عبدالخالق نامی شہری سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا۔دوسری واردات مڑھ بلوچاں روڈ پر پیش آئی جہاں شکور نامی شہری کو ڈاکوو?ں نے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تیسری واردات میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوو?ں نے جابر اور اسامہ نامی شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہو گئے۔