خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ)حافظ آباد روڈ سے منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ملزم نے سالار بھٹیاں سے منشیات خرید کر علاقے بھر میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نیسکھیکی کے رہائشی ملزم قاسم انصاری کو روک کر تلاشی لی تو اس سے2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر ہی اسے دبوچ لیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم یہ منشیات سالار بھٹیاں کے رہائشی عمار سے خرید کر علاقے بھر میں سپلائی کررہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔