وطن کے دفاع پر افواج کی تعریف، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی مہارت کی تعریف
اسلام آباد(آئی این پی)بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی پر قومی اسمبلی نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی متفقہ قرارداد منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قرارداد نذیر تارڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے جدید تکنیکی مہارت سے بھارت کو جارحیت سے باز رکھتے ہوئے اس کے پانچ طیارے مار گرائے جس پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قرارداد میں مادرِ وطن کے دفاع پر قوم اور افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی ردعمل کو سراہا گیا، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی گئی۔قرارداد میں شہدا کی قربانیوں کو قومی اتحاد و فخر کی علامت قرار دیا گیا، پاکستان کو مشکل وقت میں سہارا دینے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔قرارداد میں خطے میں امن کے لیے پرامن مذاکرات پر زور دیا گیا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پاکستان کے آبی حقوق کے تحفظ کو قومی سلامتی کا حصہ قرار دیا گیا،