وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات ‘ تمام مصروفیات ملتوی

ملک کی مجموعی صورتحال ‘ داخلی و قومی سلامتی سے متعلق امور طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی۔اس اہم ملاقات کی وجہ سے وزیر اعظم کی دیگر مصروفیات ملتوی کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورملاقات میں داخلی و قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی آپریشنز اور پاکستان افغان طالبان مذاکرات سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔