غازی آباد : خاتون کو ہراساں,شہری نے دکاندار کی درگت بنا ڈالی

 خاتون میک اپ کا سامان خریدنے کے لیے دکان پر گئی تھی،نازیبا حرکات کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) غازی آباد بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے پر ایک شہری نے دکاندار کی درگت بنا ڈالی۔واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری، جس کی شناخت چاند کے نام سے ہوئی ہیدکاندار کو اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بناتا رہاپولیس کے مطابق خاتون میک اپ کا سامان خریدنے کے لیے دکان پر گئی تھی،جہاں دکاندار کی جانب سے مبینہ طور پر نازیبا حرکات کی گئیں۔ واقعہ تھانہ غازی آباد کی حدود میں پیش آیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاند نامی شہری نے دکاندار کی دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ملزم چاند کی سات نومبر تک ضمانت منظور کی جا چکی ہے، جبکہ دکاندار کے خلاف ہراسگی کے الزامات پر کارروائی جاری ہے۔