25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت، لاہوریے خوش

18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا،بچے کو پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا 
لاہور(کرائم رپورٹر) 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت ملنے پر لاہوریے خوش،تیاریاں شروع کر دیں۔پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دیدی، بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔جاری کردہ ا?رڈیننس کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کے قانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار جبکہ دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔پنجاب: پتنگ اڑانے والے بچے کو پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا ا?رڈیننس میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر والد یا سرپرست کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی، پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جاسکیں گی۔ جاری کردہ ا?رڈیننس کے مطابق صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر کم از کم 3 اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔ ا?رڈیننس کے مطابق ہر موٹرسائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔