ٹرمپ کا ارب پتی کاروباری شخصیت جیرڈ آئزک مین کی بطور سربراہ ناسا نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ

واشنگٹن( آن ائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی کے ارب پتی تاجر اور ایلون مسک کے قریبی ساتھی جیرڈ آئزک مین کو امریکی خلائی ادارے ناسا کا سربراہ نامزد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔وائٹ ہائوس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ناسا کی قیادت کے لیے ایسا شخص نامزد کیا جائے گا جو صدر ٹرمپ کے امریکہ فرسٹ ایجنڈے سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو۔امریکی اخبارنے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لی جا رہی ہے، جس کی بعد ازاں وائٹ  ہائوس نے تصدیق کر دی۔بیان کے مطابق صدر ٹرمپ جلد ناسا کے نئے سربراہ کا اعلان خود کریں گے