دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں، شی جن پھنگ
بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ اور فجی کے صدر راتو نیکامہ لالابالاو نے چین اور فجی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فجی، بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک میں پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ گزشتہ نصف صدی کے دوران، بین الاقوامی حالات میں تبدیلیوں سے قطع نظر، چین اور فجی نے ہمیشہ باہمی احترام، برابری، تعاون اور مشترکہ مفاد کے اصولوں پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور ایک دوسرے کی قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ اختیار کرنے کی حمایت کی ہے