بابا گرونانک نے انسانیت، محبت اور امن کا پیغام دیا: رانا محمد اقبال خان

جنم دن پر مبارکباد،  تعلیمات مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی روشن مثال ہیں
لاہور (سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک نے انسانیت، محبت اور امن کا پیغام دیا جبکہ بابا گرونانک کی تعلیمات مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی روشن مثال ہیں۔ رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور دیگر گوردواروں کے گرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی فول پروف بناء گئی ہے۔ رانا محمد اقبال خان نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں کے تحفظ کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہے تاہم پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو آئین کے مطابق مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے