بابا گرونانک کا جنم دن، پاکستان دنیا بھر کے سکھوں کی میزبانی کیلئے تیار

 سیکورٹی، رہائش، سفری سہولیات اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی  
جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی
 ننکانہ صاحب(آئی این پی )سِکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ں ۔تفصیل کے مطابق جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتری حاضری دیں گے۔اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں پولیس، رینجرز، کسٹمز، امیگریشن، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ یاتریوں کو سیکورٹی، رہائش، سفری سہولیات اور طبی امداد کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کو بھی تقریبات
 میں شرکت کی دعوت دی تھی، تاہم بھارت کی وزارت خارجہ نے 22 اگست 2025 کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شہریوں کو پاکستان نہیں بھیجے گی