کنکشن منقطع کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل ، کمپریسر استعمال کرنے والوں کا کنکشن پندرہ روز کے لئے منقطع کیا جاے گا
پندرہ روز کے بعد وارننگ کیساتھ کنکشن بحال ، دوبارہ پکڑنے جانے پر تین ماہ کے لئے میٹر اتار لیا جائیگا:سوئی ناردرن حکام
اسلام آباد (آئی این پی) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کمپریسر استعمال کرنے پر کنکشن منقطع کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر کمپریسر استعمال کرنے والوں کا کنکشن پندرہ روز کے لئے منقطع کیا جاے گا،پندرہ روز کے بعد کمپریسر اور حلف نامہ جمع کروانے پر وارننگ کیساتھ کنکشن بحال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وارننگ کے باوجود دوبارہ پکڑنے جانے پر تین ماہ کے لئے میٹر اتار لیا جائیگا۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق کمپریسر کا استعمال خطرناک ہے،اس سے کئی گھروں کی گیس متاثر ہوتی ہے، کمپریسر چلانے کی بجائے کم پریشر کی شکایت درج کروائی جائے۔