پاکستان کی کامیابیوں پر فخر ہے:امیرقطر پاکستان اور چین آہنی بھائی‘ ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں:آصف زرداری
ٖٓپاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئندہے‘امید ہے پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پس پشت ڈال دیں گے‘آئندہ سال پاکستان کا دورہ کروں گا:امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی
صدرِ مملکت نے امیر قطر سے ملاقات میں دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی‘ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا: آصف علی زرداری
دوحہ (آن لائن‘آئی این پی)امیرِ قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔صدرِ مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات ہوئی۔امیرِ قطر نے کہا قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔امیرِ قطر نے پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔امیرِ قطر نے کہا پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔صدرِ مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔امیرِ قطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت دی۔صدر زرداری نے قطر میں دوحہ مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا۔امیرِ قطر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پسِ پشت ڈال دیں گے۔امیرِ قطر نے صدرِ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا۔دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ، سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں جاری سماجی ترقی سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کے موقع پر چین کے نائب صدر ہان ڑنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات، باہمی اعتماد اور علاقائی خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔صدنے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ چین کے نائب صدر ہان ڑنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور علاقائی امن کے لیے کردار کو سراہا۔