ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی ترقی پسندوں کیلئے باعث فخر ہے:بلاول

فتح اس بات کا ثبوت ہے  روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے
اسلام آباد (آئی ا ین پی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کو دنیا بھر کے ترقی پسندوں کے لیے فخر کا لمحہ قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ظہران ممدانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔