افواج پاکستان نے کہا آپ حکومت کریں ہم ساتھ ہیں:شیخ آفتاب

 سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع اور مسلم لیگ( ن) ساتھ ساتھ چلیں گے،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع اور مسلم لیگ (ن )ساتھ ساتھ چلیں گے، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔افواج پاکستان نے کہا ہے کہ اپ حکومت کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خوشحالی ترقی اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت ساتھ ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ہماری حکومت مستحکم ہو گئی ہے، سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد ہماری حکومت مضبوط ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور مسلم لیگ (ن )ایک ہی پیج پر کھڑے ہیں۔