برطانیہ میں کل ہونے والے مقامی کونسل کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں

برطانیہ میں کل ہونے والے مقامی کونسل کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں

برطانیہ میں لوکل کونسل کے انتخابات کی تیاریاں مکمل، کل 7 مئی کو پولنگ ہوگی

برطانیہ میں جمہوری عمل کا ایک اہم مرحلہ قریب آ گیا ہے، جہاں جمعرات 7 مئی 2026 کو انگلینڈ بھر میں مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ان انتخابات کو نہ صرف مقامی سطح کے مسائل کے حل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ ملک کی مجموعی سیاسی سمت پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی 136 کونسلز کے 2,969 وارڈز میں پولنگ ہوگی، جہاں مجموعی طور پر 5,066 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان میں 5,013 باقاعدہ نشستیں اور 53 اضافی نشستیں شامل ہیں۔

انتخابی مقابلہ اس بار خاصا سخت متوقع ہے، کیونکہ 25,046 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 140 مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور 794 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں جو اپنی عوامی حمایت ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔انتظامیہ کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہو کر رات 10 بجے تک جاری رہے گا، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا آغاز اگلے روز جمعہ کی صبح ہوگا۔