لاہور میں شالیمار کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں سڑک عبور کرتے بزرگ شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہیئر کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب 65 سالہ بزرگ شہری زبیر احمد کو موٹرسائیکل نے ٹکر مار دی اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بزرگ شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ تمام پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔