لاہور: تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے بزرگ سائیکل سوار جاں بحق

لاہور: تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے بزرگ سائیکل سوار جاں بحق

لاہور کے علاقے جوزف کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود رزاق کنڈا میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک بزرگ شہری جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار ٹرالی نے سائیکل سوار بزرگ شہری کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بزرگ کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حادثے میں ملوث ٹرالی اور ڈرائیور سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاکہ حقائق معلوم کیے جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔