راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں ایک نایاب اور خوشگوار طبی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق یہ پیدائش نارمل نہیں بلکہ خصوصی طبی نگرانی میں ہوئی۔ ماں اور چاروں بیٹے صحت مند ہیں اور انہیں نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم نومولود بچی کی حالت نسبتاً نازک ہونے کے باعث اسے فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے، اگرچہ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے عملے نے بتایا ہے کہ تمام بچوں کو اگلے 72 گھنٹوں تک خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی صحت پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔بچوں کے والدین، جن کی شناخت ہارون اور مسز ہارون کے طور پر ہوئی ہے، اس خوشی کے موقع پر انتہائی جذباتی اور خوش ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ایک نایاب طبی واقعہ ہوتا ہے اور اس میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔