لاہور(نیٹ نیوز )آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں ایک گھر کے رہائشی اْس وقت حیران رہ گئے جب ایک اڑدھا ایئر کنڈیشنر کے اوپر آ کر بیٹھ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سانپ پکڑنے والے محکمہ کو اہلخانہ نے میں اڑدھے کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچنے والے ماہر بھی اس منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک بڑا سا سانپ ایئر کنڈیشنر یونٹ کے اوپر موجود تھا۔انہوں نے اندازہ لگایا کہ اس سائز کا اڑدھا ممکنہ طور پر کھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوا ہوگا، نہ کہ ایئر کنڈیشنر کے راستے سے۔بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے مہارت سے اسے پکڑ کر محفوظ طریقے سے جنگل میں چھوڑ دیا، جہاں اسے قدرتی ماحول واپس مل گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔