بستی بڈھن شاہ میں زمیندار نے فائرنگ کرکے اڑدھے کومارا
بورے والا (خصوصی رپورٹ) سیلاب متاثرہ بستی بڈھن شاہ میں سیلابی پانی سے خوفناک 40 فٹ لمبا اڑدھا نکل آیا۔ مقامی زمیندار اللہ رکھا نے بروقت فائرنگ کر کے اڑدھے کو ہلاک کر دیا جس سے پوری بستی ایک بڑے خطرے سے محفوظ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جب اللہ رکھا نے اڑدھا دیکھا تو اس نے فوری طور پر فائرنگ کر دی۔ گولیوں کی زد میں آ کر اڑدھا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ اللہ رکھا کی دلیری اور بروقت کارروائی سے بستی کے درجنوں مکین ممکنہ تباہی سے بچ گئے۔ بعد ازاں ہلاک کیا گیا اڑدھا دوبارہ پانی میں پھینک دیا گیا۔