لاہور(کرائم رپورٹر ) گڑھی شاہو پولیس نیپشاور سے لاہور آئس کی سپلائی ناکام بنا کر خاتون سمگلر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش خاتون صائمہ کو گرفتار کر کے کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلو آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمہ سے لاہور میں منشیات سپلائی نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔