لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں ایوب سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں رضاکار سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون, شفیق آباد میں اظہر سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں ریاض سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون۔ داتادربار میں وحید سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا.گوالمنڈی اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد لٹن روڈ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔