برلن(آئی این پی )جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ میں سوموار کے روز ایک گاڑی کے ہجوم پر چڑھ دوڑنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق واقعے میں مجموعی طور پر 22 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔لائپزگ کے میئر برخارڈ یونگ نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور، جس کی عمر 33 سال ہے اور وہ جرمن شہری ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ تاحال حملے کے محرکات واضح نہیں ہو سکے۔پولیس کے مطابق گاڑی نے شہر کے مرکزی علاقے گِرمائشے شٹراسے میں کئی افراد کو ٹکر ماری، جس کے بعد وہ وہاں سے نکل گئی۔ بعدازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔صوبہ سیکسنی کے وزیرِاعلی مائیکل کریچمر نے کہا کہ مشتبہ شخص ماضی میں ذہنی مسائل کا شکار رہا ہے