امریکہ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے سے ہلاکتیں 15 ہوگئیں، ڈرائیور داعش کا رکن نکلا

 نیواورلینز (آئی این پی )امریکا کے شہر نیواورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں ہلاکتوں  کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ ڈرائیور کی شناخت شمس الدین جبارکے نام سے ہوئی اور اسکا  دہشتگرد جماعت داعش کا رکن نکلا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے، ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، ملزم کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا ہے