بھارت کے اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں: محسن نقوی

بھارت کے اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں: محسن نقوی

قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے گفتگو میں پہلگام واقعے پر بھارت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے جو ہمارے اصولی مؤقف کو مزید مضبوط بناتی ہے۔" انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، اصل ملزمان کون ہیں اور اس واقعے سے فائدہ کس کو پہنچا؟وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت یا الزام تراشی پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

اس موقع پر قطر کے وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قطر خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کا حامی ہے اور ہر ممکنہ سطح پر سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔محسن نقوی نے قطر کی ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات سے امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔