انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں پر سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے روبرو ہونے والی سماعت میں استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست کے خلاف نعرے بازی کی اور لوگوں کو اکسایا۔ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔ملزمان میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، راجہ اظہر، فہیم خان، اور عالمگیر خان سمیت دیگر شامل ہیں۔