وائرس کی ویکسین بھی تیار ہو چکی اور وہ تمام مراحل میں کامیاب رہی ہے:رپورٹ
ماسکو (آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتدار کو بچانے کے لیے ایک نیا وائرس بنائے جانے کا دعوی سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے مبینہ طور پر ایک نیا عالمی وبائی وائرس تیار کر لیا ہے، جسے ولادیمیر پیوٹن(یا ان کے ہم شکل)کو اقتدار میں برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ۔یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اس وائرس کی ویکسین بھی تیار ہو چکی ہے اور وہ تمام مراحل میں کامیاب رہی ہے۔ ویکسین کی پیداوار کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور کسی بھی وقت اس کی تیاری شروع کی جا سکتی ہے