9 مئی واقعات میں ملوث20 ملزموں کو 6,6 ماہ قیدبامشقت

 50 ہزار فی کس جرمانہ ‘ 5 ملزموں کو مسلسل عدم حاضری اور دانستہ روپوشی پر اشتہاری قرار دیدیا گیا

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے پرتشدد مظاہروں میں اعتراف جرم کے نتیجے میں 82 ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا کے بعد 9 مئی کے فسادات میں ترنول ریلوے سٹیشن پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں نامزد 20 ملزمان کو بھی اعتراف جرم کرنے پر 6/6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی ہے جبکہ 5 ملزمان کو مسلسل عدم حاضری اور دانستہ روپوشی پر اشتہاری قرار دے دیا ہے جبکہ جہانزیب نامی ملزم کو کاروائی مکمل ہونے پر 27 مئی کو اشتہاری قرار دیا جائے گا سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کو 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا تھا گزشتہ روز سماعت کے دوران اعتراف جرم کے خواہشمند ملزمان کو عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 6 سوالات کے جواب میں 20 ملزموں نے دوران ٹرائل اقبال جرم کرلیا