مقامی مارکیٹ کا 30 سے 40 فیصد حصہ استعمال شدہ جوتوں کی درآمد سے پورا ہو رہا
مقامی جوتے مارکیٹ میں مناسب قیمت پر دستیاب ہونے چاہئیں، جمال کمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے چمڑا اور فٹ ویئر صنعت کے وفد نے ملاقات کی جس میں فٹ ویئر سیکٹر کے برآمدی امکانات اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں فٹ ویئر کی سالانہ کھپت تقریباً 55 کروڑ جوڑے جبکہ پیداواری صلاحیت 70 کروڑ جوڑوں تک ہے۔وفد کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ جوتوں کی درآمدات سے مقامی صنعت کو شدید مسابقت کا سامنا ہے۔ملک کی مقامی مارکیٹ کا تقریباً 30 سے 40 فیصد حصہ استعمال شدہ جوتوں کی درآمدات سے پورا ہو رہا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے فٹ ویئر صنعت کو برآمدات بڑھانے اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی موجودگی مضبوط بنانے پر زور دیا۔وزیر تجارت نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ جوتے مقامی مارکیٹ میں مناسب قیمت پر دستیاب ہونے چاہئیں۔