عراقی شہر بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم امریکا نے اس کی تردید کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ طیارہ مار گرایا گیا یا حادثاتی طور پر تباہ ہوا، اور گرنے والے امریکی پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ بصرہ میں کوئی طیارہ مار گرایا گیا اس کی اطلاع درست نہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل US Central Command نے تصدیق کی تھی کہ کویت میں 3 ایف-15 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے اور فرینڈلی فائر کا نشانہ بن گئے۔سینٹ کام نے کہا تھا کہ طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ رہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کویتی دفاعی نظام کی غلطی کے باعث یہ امریکی طیارے تباہ ہوئے، جبکہ ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیے جا رہے ہیں۔