ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس کا مقصد ایران کی فوجی طاقت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایرانی بحریہ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت ہر گھنٹے کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے متعدد طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آئندہ ایران کی جو بھی قیادت ہو وہ امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہ دے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران نے معاہدے کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم امریکا نے جواب دیا کہ اب اس کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔