ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ،بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

 ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ،بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی فوجی قیادت کا بڑا حصہ ختم ہو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات، ایرانی فضائی دفاعی نظام، 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارتیں نشانہ بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج اور پولیس ہتھیار ڈالیں تو استثنا مل سکتا ہے، ورنہ موت کا سامنا ہوگا۔ٹرمپ نے کہا کہ فوجی آپریشن جاری رہے گا، امریکی ہلاکتیں ہو سکتی ہیں اور ان کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے ایرانی عوام سے بھی اپیل کی کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔صدر نے کہا کہ جنگ تقریباً 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، اور ایران میں جنگ کے بعد جمہوریت قائم ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر اور اردن کے لیڈروں سے بات چیت ہو چکی ہے، اور متعدد مثبت نتائج متوقع ہیں۔