ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف سخت حکمت عملی چاہتے ہیں، امریکی حکام

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف سخت حکمت عملی چاہتے ہیں، امریکی حکام

امریکی اخبار کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کے حق میں ہیں۔

 اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ امریکی لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، اور ایک امریکی ایئر کرافٹ کیریئر بھی اس علاقے میں پہنچ رہا ہے۔علاوہ ازیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن بحرِ ہند کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ یہ موجودگی خطے میں فوجی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، اور اس سے خطہ میں کشیدگی اور خطرہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔