وزارت داخلہ نے آن لائن جنسی استحصال روکنے کیلئے ضروری آئی ٹی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر حاصل کرلیا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں بچوں کا آن لائن جنسی استحصال روکنے کیلئے مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ نے بچوں کا آن لائن جنسی استحصال روکنے کیلیے ضروری آئی ٹی ہارڈویئر اور مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر حاصل کرلیا، آزمائشی مرحلے کے بعد پورے ملک میں نافذ کردیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے مطابق این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں اے آئی پروگرام کیٹالسٹ آزمائشی مرحلے میں ہے، آزمائشی مدت کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ نظام ملک بھر میں نافذ کردیا جائے گا۔ اے آئی سافٹ ویئر سے بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف تحقیقات بہتر ہوں گی۔